نہری پانی کی تین رخی فارمولے کے تحت تقسیم پر سندھ کا احتجاج

پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، وزیر آبپاشی سندھ


ویب ڈیسک August 01, 2024
پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، وزیر آبپاشی سندھ

صوبوں کو نہری پانی کی تقسیم سے متعلق وفاقی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تین رخی فارمولے کے تحت پانی لینے سے سندھ نے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق تین رخی فارمولے کے تحت نہری پانی کی تقسیم پر سندھ نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث اجلاس بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کی زیر صدارت پانی کی تقسیم سے متعلق صوبوں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، پنجاب،بلوچستان اورکےپی کے صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ نہری پانی کی تقسیم کے لئے تین رخی فارمولہ موجود ہی نہیں ہے توقبول کیسے کریں، ایک، دو اور تین رخی سمیت کوئی بھی فارمولہ قبول نہیں ہے، پانی کی تقسیم صرف پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، مسلسل تین رخی فارمولے کے تحت پانی کی تقسیم سے سندھ تباہ ہوگیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے باعث سندھ کی 22 لاکھ ایکڑ زمین بنجر بن گئی ہے، جبکہ پنجاب کروڑوں ایکڑ زمین کاشت کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں