ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا

ایم کیو ایم کے مرکز پر دہشت گردی کا خدشہ ہے لہٰذا اس کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، خالد مقبول صدیقی


ویب ڈیسک July 02, 2014
محکمہ داخلہ سندھ نے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اعلیٰ حکام کو سیکیورٹی کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبو ل صدیقی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان، وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر اور آئی جی سندھ اقبال محمود کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز پر دہشت گردی کا خدشہ ہے لہٰذا نائن زیرو کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کردی ہے اور حکومت اور دوسرے اداروں کو اس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |