پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں اسحاق ڈار

پی ڈی ایم اے کی حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک August 01, 2024
پاکستان کے پاس 10 ہزار ڈالر سے زائد کی معدنیات ہیں، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں۔


اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔ اگر ملک پر 130 ارب ڈالر کا قرض ہے تو پریشان نہ ہوں۔


اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 10 ہزار ڈالر سے زائد کی معدنیات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی حکومت کا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے مرجر کے لیے بہت محنت کی۔ ہمارے 2016 کے دور حکومت میں تینوں اسٹاک مارکیٹ کا مرجر کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کو قانون سازی میں معاونت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی کو پارلیمنٹ سے جو تعاون درکار ہے ملے گا۔ ایس ای سی پی کی اصلاحات کے لیے بروقت قانونی سازی کی جائے گی۔ ایس ای سی پی پاکستان کے ماہرین پر مشتمل بہترین ادارہ ہے۔ ایس ای سی پی قانون میں ضروری ترامیم کے لیے وزارت قانون سے مشاورت کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |