ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ نے افغانستان کو 116 رنز سے ہرادیا
بہترین پرفارمنس پر انگلینڈ کے کھلاڑی لوک رائٹ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 116 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ان کا یہ فیصلہ کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ لوک رائٹ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 بولوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اوراپنی ٹیم کو افغانستان پر نفسیاتی برتری دلادی۔ افغانستان کی طرف سے عزت اللہ دولت زئی نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی ٹیم نے 197 رنز کاہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو اس کا کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کرسکا اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں صرف 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 44 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ان کےعلاوہ افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی دوہرے ہندسےکے اسکورمیں داخل نہ ہوسکا۔ انگلینڈ کےاسٹارٹ بروڈ، گریم سوان، سمت پٹیل اور ڈرنبیچ نے 2،2 جبکہ ایس ٹی فن نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔