سری لنکا کیخلاف سیریز ریکارڈز پھر کوہلی کی راہ تکنے لگے

بھارتی کرکٹر لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور

بھارتی کرکٹر لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور (فوٹو: فائل)

بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈز بنانے کا موقع مل گیا۔

سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی 50 اوورز فارمیٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر کی فہرست میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور رہ گئے۔

بھارتی کرکٹر کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں ون ڈے انٹرنیشنلز میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 152 رنز درکار ہیں، فی الحال سچن ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 14 ہزار 234 رنز بناکر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔


مزید پڑھیں: کوہلی کو 'چوکلی' کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض

ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کوہلی کے پاس سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا موقع بھی موجود ہے، وہ 72 نصف سینچریوں کیساتھ سارو گنگولی کے کیساتھ موجود ہیں، محض ایک نصف سینچری انہیں دھونی کے ریکارڈ کے برابر لاکھڑا کرے گی جو 73 نصف سنچریوں کے ہمراہ کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سوریا کمار نے رینکو سنگھ سے بھی اوورز کروا ڈالا، میچ بھی جیت لیا

اسی طرح کوہلی نے سری لنکا میں 48.95 کی اوسط سے 1,028 رنز بنائے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہیں آئی لینڈرز کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے اور مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑنے کیلئے مزید 213 رنز درکار ہیں جبکہ دھونی 1,240 رنز کیساتھ موجود ہیں۔
Load Next Story