سبی میں پی ایچ ای کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

دفتر میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس اور ادارے پہنچ گئے، ملزمان کی تلاش شروع


ویب ڈیسک August 01, 2024
(فوٹو : فائل)

سبی میں ایکس ای این پی ایچ ای کے دفتر پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی میں ایکس ای این پی ایچ ای کے دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے دفتر میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر سبی اور ایس ایس پی جائے وقوع پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کیے بعدازاں ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |