حارث جکھرانی کے گارڈز کے تشدد کا شکار نوجوان کا عدالت سے رجوع
نوجوان ابوبکر صدیقی کی عدالت سے ایس ایس پی کو تفتیشی افسر تعینات کرنے کی درخواست
پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز جکھرانی کے بیٹے کے کہنے پر گارڈز کا نوجوان پر تشدد، متاثرہ نوجوان نے سیشن عدالت ساٶتھ سے رجوع کرلیا۔
متاثرہ نوجوان ابوبکر صدیقی نے بتایا کہ آج عدالت میں درخواست لگا رہے ہیں۔ ملزمان کی شناخت کے باوجود نامعلوم اشخاص پر مقدمہ درج کیا گیا۔
نوجوان ابوبکر صدیقی نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ ایس ایس پی کو تفتیشی افسر تعینات کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما اعجاز جکھرانی کے خلاف ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا ریفرنس تیار
واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی گارڈز نے مل کر نوجوان کو مارپیٹ کی۔ پولیس نے حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درخشاں تھانے میں درج کرلیا ہے۔
ڈیفنس فیز 5 میں ایم این اے اعجاز جکھرانی کے بیٹے حارث جکھرانی کے گارڈز نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ حارث جاکھرانی نے سوشل میڈیا پر نوجوان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔