ایف بی آر کی بڑی کارروائی 11 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا

ملزمان کے خلاف کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ کراچی میں ایف آئی آر درج


ویب ڈیسک August 01, 2024
ملزمان کے خلاف کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ کراچی میں ایف آئی آر درج

ایف بی آر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا۔

ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی نے الجنید امپیکس کے کیس میں 11 ارب روپے کے بڑے ٹیکس فراڈ کا پتہ لگایا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق محمد جُنید نے قومی خزانے سے فراڈ کرنے کے لئے یہ کمپنی بنائی تھی۔ جُنید نے اجمل خان کے ساتھ مل کر فراڈ کیا اور میسز ٹریڈ زون کے ذریعے آپریشن کیا۔ اس مقصد کے لیے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوایا۔

ان دونوں ملزمان نے ملک کے کچھ طاقتور کاروباری گروپس/خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کیا۔ ملزمان کے خلاف کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ کراچی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔