وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملک کا سب سے بڑا جھینگا فارم قائم کرنے کا منصوبہ

ایک ہزار ایکڑ پر 100 ٹن سے زائد شرمپ فارمنگ کی جائیگی


ویب ڈیسک August 01, 2024
ایک ہزار ایکڑ پر 100 ٹن سے زائد شرمپ فارمنگ کی جائیگی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شریمپ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے شریمپ فارم کا آغاز اسی سال ہوگا جس میں ایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد شرمپ فارمنگ کی جائیگی۔ شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈیز،اراضی اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر فشریز اورشریمپ فارمنگ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ شروع کرنے پرفشریز فارمز ایسوسی ایشنز نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب سے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی جس میں شریمپ فارمنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور اشتراک کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔