کراچی واٹر کارپوریشن حکام کی جانب سے مبینہ غیرقانونی کنکشن دیے جانے کا انکشاف

محکمہ بلک کے سینئر افسران کی جانب سے غیرقانونی کنکشنز دینے کی مسلسل شکا یات مسلسل آرہی ہیں، ذرائع


Staff Reporter August 01, 2024
فوٹو: فائل

کراچی میں پانی کا بدترین بحران ہے، تو دوسری جانب مبینہ طور پرواٹر کارپوریشن حکام کی جانب سے غیرقانونی کنکشن دیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی مختلف علاقوں میں شدید متاثر ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے مبینہ طورپر کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر کنکشنز دیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے واٹر کارپوریشن کوبھی مالی خسارے کا سامنا ہے۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

انتہائی قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلک کے سینئر افسران کی ملی بھگت سے صفورہ گوٹھ کے قریب رم جھم اپارٹمنٹ کے عقب والی سڑک پر جو الظہر گارڈن کی جانب جا رہی ہے وہاں گرین بیلٹ کھودی جا رہی ہے جہاں سے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر کنکشن دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایم ڈی واٹر کارپوریشن صلاح الدین کو پوری تفصیلات اور وڈیوز فراہم کردی گئی ہیں، لیکن اب تک اس غیرقانونی عمل کو روکا نہیں گیا جس سے اسکیم 33اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی فراہمی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلک کے سینئر افسران کی جانب سے غیرقانونی کنکشنز دینے کی شکا یت مسلسل آرہی ہے لیکن ان کے خلاف کو ئی کا رروائی نہیں کی جا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔