
سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں انہیں اپنے کام پر ہونے والی تنقید پر کوئی پروا نہیں ہے۔
صنم سعید کا کہنا ہے جب نیت صاف ہو اور اردگرد کے لوگ یہ جانتے ہوں تو ناقدین کی باتوں کو نظر انداز کردینا چاہئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا اگر آپ نیت کو لے کر الجھن کا شکار ہوں گے تو ناقدین کو نظر انداز کرنا مشکل ہوجائے گا، اچھی نیت کے ساتھ آپ موٹی چمڑی رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 'برزخ' کے انتخاب پر فواد خان اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا سب لوگوں کو کام سے خوش نہیں رکھا جاسکتا، ناظرین کا حق ہے کہ وہ اپنی پسند اور ناپسند رکھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔