حیدرآباد پریس کلب پر مشتعل افراد کا حملہ کئی صحافی زخمی

پولیس نے ایک مسلح شخص سمیت چار شرپسندوں کو حراست میں لے لیا


Numainda Express September 21, 2012
مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کے دوران نامعلوم افراد نے حیدرآباد پریس کلب پر حملہ کر دیا.

جمعہ کی نماز کے بعد حیدرآباد پریس کلب کے باہرمختلف مذہبی جماعتوں کی ریلی کے دوران بعض نامعلوم افراد نے اچانک پریس کلب کے باہرموجود صحافیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعددصحافی زخمی ہوگئے، مشتعل افراد پریس کلب میں داخل ہوگئےاورتوڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود دو موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے جواب میں مشتعل افراد نے بھی پولیس پر فائرنگ کی۔


پولیس نے ایک مسلح شخص سمیت چار شرپسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں