پہلے مرغی آئی یا انڈہ بحث کے دوران اختلاف پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

پولیس نے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا جسے جرم ثابت ہونے پر 18 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک August 01, 2024
فوٹو: فائل

پہلے مرغی آئی یا انڈہ کے موضوع پر بحث کے دوران اختلاف کرنے پر دوست نے دوست کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں ایک شخص نے مبینہ طور پر مرغی پہلے آئی یا نڈہ کے موضوع پر بحث کے دوران اختلاف کرنے پر اپنے دوست کو چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے تفتیشی افسر لا اودے ارسانگکا نے بتایا کہ مشتبہ قاتل کی شناخت ڈی آر کے نام سے ہوئی جس نے 47 سالہ قادر مارکس کو جنوب مشرقی سولاویسی صوبے میں 24 جولائی کو پہیلی پر جھگڑے کے بعد 15 بار چاقو سے وار کرکے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پہلے مرغی آئی ہے یا انڈہ۔۔۔۔؟؟

مقامی میڈیا کے مطابق ڈی آر نے مارکس کو پہلے شراب پینے کے لیے مدعو کیا اور پھر دونوں کے درمیان پہیلیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔

جب بحث میں تلخی شروع ہوئی تو مارکس وہاں سے جانے لگا لیکن ڈی کے نے خنجر پکڑا اور اس کا پیچھا کیا اور اس کے بعد موٹر سائیکل پر اور پھر پیدل اس پر کئی بار وار کیے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جسے جرم ثابت ہونے پر 18 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں