اپنی والدہ کی جدائی کا درد کبھی نہیں بھول سکتا عمر شہزاد

والدین کا انتقال ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جس کیلئے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کرسکتا، اداکار


ویب ڈیسک August 01, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار عمر شہزاد نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی جدائی کا درد کبھی نہیں بھول سکتے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اپنے والدین اور کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

عمر شہزاد نے بتایا کہ ان کی والدہ کے انتقال کو نو برس گزر چکے ہیں لیکن وہ آج تک ان کی جدائی کے درد کو فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کا انتقال ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جس کیلئے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کرسکتا ہے۔

اداکار نے ان لوگوں کو جن کے والدین حیات ہیں ان سے گزارش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے ماں باپ کے ساتھ گزاریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ انہیں والدہ کے ساتھ ایک لمحہ گزارنے کا موقع مل جائے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں