عامر خان نے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ پر اپنی خاموشی توڑ دی

جب جنید کی فلم ’مہاراج‘ ریلیز ہوئی تو بہت پریشان تھا کہ لوگوں کو وہ پسند آئے گی یا نہیں، اداکار


ویب ڈیسک August 01, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم 'مہاراج' پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ جنید نے ان سے کبھی بھی کسی قسم کی مدد نہیں لی۔


بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا جب جنید خان کی فلم 'مہاراج' ریلیز ہوئی تو وہ بہت پریشان تھے کہ لوگوں کو وہ پسند آئے گی یا نہیں۔


اداکار کا کہنا تھا کہ جنید نے فلم کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی اور اس نے فلم کیلئے والد سے کسی قسم کی مدد بھی نہیں لی تھی۔


عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی ڈیبیو فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور انہیں جنید پر فخر ہے کہ اس نے اپنا راستہ خود اپنی محنت سے بنایا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : عامر خان ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی کے ساتھ مختصر فلم بنائیں گے، بھارتی میڈیا


واضح رہے کہ عامر خان نے جنید کی کامیابی پر ایک پارٹی بھی رکھی تھی جس میں فلم 'مہاراج' کی مکمل کاسٹ بھی شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں