گورنر سندھ نے گورنرہاﺅس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کا اعلان، تقریب میں ایک لاکھ جھنڈے تقسیم کریں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، جامعات کے وائس چانسلرز، صنعت کار، ڈاکٹرز، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے گورنرہاﺅس کے لئے 1000 درخت دینے کا اعلان کیا۔ تقریب میں گورنرہاﺅس اور ایف جی آر ایف اور یونٹی فوڈ لمیٹڈ کے درمیان الگ الگ ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں شجر کاری مہم کا آغاز گورنرہاﺅس سے کردیا ہے، سر سبز و شادا ب پاکستان کے لئے ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا کیونکہ اس وقت گلوبل وارمنگ ایک عالمی خطرہ بن چکا ہے، شجر کاری مہم سے ان خطرات کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں اس ضمن میں شجر کاری مہم میں طالب علموں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری تھوڑی سی کاوش ہمیں بڑے خطرات سے محفوظ بنا سکتی ہے،مجھے امید ہے کہ شجر کاری مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھا جائے گا۔ گورنرسندھ نے جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی گورنر ہاﺅس میں بڑی دھوم دھام سے منائیں گے،14 اگست کو آزادی کا کیک بھی کاٹا جائے گا، فائر ورک اورمیوزک نائٹ راحت فتح علی اور عاطف اسلم کے ساتھ منائیں گے اور یوم آزادی کی تقریب میں ایک لاکھ جھنڈے، 50 ہزار بیجز تقسیم کئے جائیں گے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے جا رہا ہے، جماعت اسلامی کے دوست دھرنا دینے گیٹ پر نہ بیٹھیں، جماعت اسلامی کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، موسم بہت اچھا ہے ان کو چائے اور پکوڑے کھلائیں گے، ان کو ہم پیار اور عزت بھی دیں گے، حافظ نعیم الرحمان روڈ بلاک مت کریں اور نا ہی کسی کا کاروبار متاثر کریں۔