زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 39 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک August 01, 2024
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر کا مجموعی حجم 14 ارب 39 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرکاری ذخائر کی مالیت 26 جولائی کو 9 ارب 10 کروڑ22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 39 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں