اسلام آباد کے 10 سول ججوں کی سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے 10 سول ججوں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک August 01, 2024
فوٹو- فائل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت کے 10 سول ججوں کو سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر ججوں کو ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے 10 سول ججوں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد انعام اللہ، محمد عباس شاہ، احتشام عالم خان اور مبشر حسن کو سینئر سول جج مقرر کردیا گیا ہے۔

ترقی پا کر سینئر سول جج بننے والے دیگر سول ججوں میں عمر شبیر، رفعت محمود خان، صہیب بلال، صنم بخاری، ملک امان اور محمد نوید خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں