خاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر پیرس اولمپکس میں نیا تنازع
الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا
پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلے میں ٹرانسجینڈر کو اتارنے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
پیرس اولمپکس میں جمعرات کو الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے۔
مزید پڑھیں: 7 ماہ کی حاملہ مصری ایتھلیٹ بھی پیرس اولمپکس میں شریک
مقابلے کے ابتدائی مراحل میں کارینی کو پڑے خلیف کے ایک مکے نے ان کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ پھینکا جس سے ان کی شارٹس خون سے بھر گئی۔
اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ شوٹنگ کے آلات استعمال کیے بغیر چاندی کا تمغہ جیت لیا
یاد رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے جنسی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے گزشتہ سال الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو تائیوان کے لن یو ٹنگ کے ساتھ دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے نااہل قرار دے دیا تھا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور صارفین نے اولمپکس جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔