دی ہنڈرڈ مانچسٹر اوریجنلز کا سدرن بریو کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف
سدرن بریو کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانچسٹر اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے
دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر اوریجنلز نے سدرن بریو کو جیتنے کے لیے 117 رنز کا ہدف دے دیا۔
ساؤتھمپٹن میں جاری ایونٹ کے 11 ویں میچ میں سدرن بریو کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانچسٹر اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔
اوریجنلز کی جانب سے وین میڈسن 43 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ جیمی اوورٹن 25، سکندر رضا 13، اسامہ میر 11، کپتان فل سالٹ 7، پال والٹر 6 اور میکس ہولڈن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بریو کی جانب سے کریگ اوورٹن، کرس جورڈن اور ٹائمل ملز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔