اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسکول پر حملہ 15 فلسطینی شہید

غزہ سٹی کے علاقے شجاعیہ میں دالال مغربی اسکول پر تین میزائل داغے گئے، عینی شاہدین


ویب ڈیسک August 02, 2024
اسرائیل فوج کے حملے میں کئی افراد بے گھر ہوگئے—فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فورسز نے غزہ ستی کے علاقے شجاعیہ میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 15فلسطینی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی خبر ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا کہ غزہ سٹی کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں اور کئی افراد بے گھر ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دالل مغربی اسکول پر تین میزائل داغے گئے، اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو الاہلی عرب اسپتال اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ جنگ کے دوران بے گھر ہونےوالے فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایا ہے، جن میں اسکول اور اسپتال بھی شامل ہیں، جولائی میں نصیرت مہاجر کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر حملے میں 25 افراد شہید ہوگئے تھے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ حماس کے کمانڈرز اور جنگجو اس اسکول کو چھپنے کے لیے استعمال کرتے تھے اور انہیں نشانہ بنایا گیا ہے اور کارروائی سے قبل شہری نقصان کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ حماس کی جانب سے پہلے ہی اسرائیل کے اس الزام کو مسترد کیا چکا ہے کہ وہ اسپتال اور اسکول سمیت شہریوں مقامات کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں