دورہ پاکستان مشتاق احمد بنگلادیش ٹیم اسپن کنلسٹنٹ ہوں گے
جلال یونس کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے بھی آسٹریلیا سے واپس لوٹ آئیں گے
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیشی اسپنرز کی رہنمائی مشتاق احمد کریں گے، آنے والے ٹور میں بنگال ٹائیگرز کو سابق پاکستانی اسٹار کی بطور اسپن کنلسٹنٹ خدمات حاصل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جس میں اسے سابق پاکستانی اسپن اسٹار مشتاق احمد کی بطور اسپن کنلسٹنٹ خدمات حاصل ہوں گی، وہ اس سے قبل امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بنگلہ دیشی اسپنرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے ٹیم سیکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا
اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشن چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ مشتاق احمد پاکستان کی سیریز کیلیے دستیاب ہوں گے، ان کی کچھ اور بھی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے وہ دسمبر تک مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں، ہم جنوری کے بعد ان کی طویل مدت کیلیے خدمات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی اسپنرز خاص طور پر ریشاد احمد کی کارکردگی میں کافی بہتری آگئی، جس کی وجہ سے بی سی بی مشتاق کی خدمات طویل مدت کیلیے حاصل کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے تین الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا
جلال یونس کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے بھی آسٹریلیا سے واپس لوٹ آئیں گے۔ پلیئرز کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تسکین احمد نے ریڈ بال کے ساتھ بولنگ شروع کر دی ہے، گذشتہ روز فٹنس کا جائزہ بھی لیا گیا، ان کی دورہ پاکستان کیلیے سلیکشن کا فیصلہ بہرحال سلیکٹرز کو کرنا ہے۔
یاد رہے کہ تسکین نے گذشتہ برس جون سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ،البتہ انھوں نے حال ہی میں ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔ عبادت حسین کے بارے میں جلال یونس نے کہا کہ وہ 70 فیصد انجری سے چھٹکارہ پا چکے تاہم اب بھی انھیں مزید ری ہیبلی ٹیشن کی ضرورت ہے۔