9مئی مقدمات میں عمرایوب اسد عمر اوردیگرکی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بغیر کارروائی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا
عسکری ٹاور حملے سمیت 9 مئی سے متعلق دیگر مقدمات میں عمرایوب اور دیگر کی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب ، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔