پیکاایکٹ کے تحت درج کیس میں رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکمنامہ جاری

رؤف حسن کیخلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری درکار ہے، پیکا ایکٹ عدالت


ویب ڈیسک August 02, 2024
رؤف حسن اور دیگر پر الزامات عام نوعیت کے ہیں، پیکا ایکٹ عدالت:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ پیکا ایکٹ عدالت کے حکم نامے کے مطابق روف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں۔ رؤف حسن کے خلاف پراسیکیوشن کو ابھی الزامات ثابت کرنے اور ثبوت درکار ہیں۔

پیکا ایکٹ عدالت کے مطابق رؤف حسن کے خلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری کرنا درکار ہے۔ رؤف حسن کے خلاف کیس میں شریکِ ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ روف حسن و دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |