لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں  کا سسٹم موجود

لاہور اور دیگر اضلاع میں آج شام بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 02, 2024
کل کی بارش کے بعد کچھ نشیبی علاقوں میں پانی تا حال موجود ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارش کا سسٹم اب بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔ لاہورمیں کل ہونے والی ریکارڈ بارش کے بعد دوبارہ گرمی اور حبس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 6 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ کل کی بارش کے بعد دریائے راوی کے اردگرد آبادیوں اور پارکوں میں تاحال پانی موجود ہے جبکہ شہر کی مین شاہراہوں کو پانی سے کلئیر کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں