رولز ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہوجائے گی عظمی بخاری

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک August 02, 2024
ملک میں کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے پوسٹ کردیتا ہے،عظمی بخاری:فوٹو:فائل

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ رولز اور ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریگولیٹ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیٹرز کے ذریعے کام کرے۔ رولز ریگولیشن بن جائیں تو سوشل میڈیا پر پابندی ختم ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے۔ تمام اکاؤنٹس رولز اور ریگولیشن کے تحت چلنے چاہیے ہیں۔ ہمارے ملک میں کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے پوسٹ کردیتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کو غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بگڑی ہوئی روایت ہے۔

مزید پڑھیں: عظمی بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو کیخلاف درخواست، ایف آئی اے سے ایس او پیز طلب

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جن کو شہ دی جا رہی ہے وہ باز نہیں آئے۔ ڈیجیٹل دہشت گردی کی جارہی ہے۔ عمران خان بچہ نہیں ہے نہ اس کو معافی مل سکتی ہے۔ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی۔ آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے سخت شرائط ہیں جو ہم بھگت رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے عظمی بخاری کی مبینہ ویڈیو کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سوشل میڈیا کے حوالے سے رولز اینڈ ریگولیشن طلب کرلیے ۔ عدالت نے پی ٹی اے اتھارٹی کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ 5 اگست کو طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں