دی ہنڈریڈ لیگ اسامہ میر عجیب انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک August 02, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران اسامہ میر عجیب انداز میں وکٹ گنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سدرن بریو اور مانچسٹر اوریجنلز کے درمیان میچ میں لیگ اسپنر اسامہ میر 20ویں اوور کی آخری گیند پر عجیب انداز میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔

مانچسٹر اوریجنلز کے اسامہ میر نے ابتدائی 6 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنائے تھے اور اچھی فارم میں لگ رہے تھے تاہم اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کریز کے بہت اندر چلے گی اور گیند پر ہٹ کرتے وقت وہ اسٹمپس پر نشانہ لگا بیٹھے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ انگلش بورڈ نے لیگ کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا

اسامہ میر کے عجیب انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اسامہ میر کی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

[video width="320" height="400" mp4="https://c.express.pk/2024/08/ssstwitter.com_1722585521901-1722585635.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں