راولپنڈی 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم ظہیر نے میری 8 سالہ بیٹی کو گودام میں بنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعی مقدمہ


ویب ڈیسک August 02, 2024
(فوٹو: فائل)

گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ظہیر کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم ظہیر نے میری 8 سالہ بیٹی کو گودام میں بنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |