لاہور کپڑے سلائی کی آڑ میں شراب فروشی کرنے والی خاتون گرفتار
کپڑے سلائی کرنے کی آڑ میں شراب فروخت کرنے والی خاتون گرفتار کرلی گئی۔
کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس میں کپڑے سلائی کرنے کی آڑ میں شراب فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور شراب برآمد کرلی گئی۔
عوامی کالونی کے علاقے میں واقع ملزمہ کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ صائمہ بی بی کپڑے سلائی کرنے کی آڑ میں شراب فروشی کا کام کرتی تھی، جس سے 15 بوتلیں ولایتی اور 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔
ملزمہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔