قطر شہید اسماعیل ہنیہ کا جسدِ خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر ویڈیو
جنت میں آپ کے بیٹے اور پوتے آپ کے منتظر ہیں، خدا حافظ اے عظیم رہنما؛ اہلیہ اسماعیل ہنیہ
قطر کے دارالحکومت میں اسمعیل ہنیہ کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی فلسطینی پرچموں میں لپٹی میتیں تہران سے دوحہ ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔
جہاں حماس کے پُرعزم رہنماؤں، قطری حکام اور اہل خانہ کے کچھ افراد نے شہدا کی میتوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کمال ضبط کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ شرکاء نے دعائے مغفرت کی اور جدوجہد آزادیٔ فلسطین کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
بعد ازاں اسماعیل ہنیہ کی میت کو دوحہ میں ان کے گھر منتقل کیا گیا جہاں ان کی خاندان کی خواتین موجود تھیں۔ جیسے میت ان کے گھر پہنچی، خواتین کا ضبط ٹوٹ گیا اور زار و قطار رونے لگیں۔
خاندان کی خواتین نے اپنے سربراہ کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہا اور دعائے مغفرت کی۔ ان کی اہلیہ نے کہا کہ آپ کے بیٹے اور پوتے جنت میں آپ کے منتظر ہیں۔ آپ کو اپنوں کی رفاقت مبارک ہو۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دار الحکومت دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں آج بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔