پارلیمنٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے


ویب ڈیسک August 02, 2024
اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں بیرسٹر گوہر، راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے:فوٹو:اسکرین گریب

پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ایران میں حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما اور قیادت بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف ،پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ آج قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ قرارداد میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔