ترکیہ میں انسٹاگرام غیر معینہ مدت تک بلاک کردیا گیا

ترکیہ کے ایک عہدیدار کی اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق پوسٹ کو انسٹاگرام نے ہٹادیا تھا


ویب ڈیسک August 02, 2024
ترکیہ کے ایک عہدیدار کی اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق پوسٹ کو انسٹاگرام نے ہٹادیا تھا

ترکیہ میں بغیر کوئی وجہ بتائے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بند کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز،کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ترکیہ کی حکومت نے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انسٹاگرام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔

تاہم ترکیہ کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں۔

انسٹاگرام نے ان پوسٹوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا تھا جس پر فرحتین التون نے انسٹاگرام کو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایکس پر لکھا کہ انسٹاگرام کی سینسر شپ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں