آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سہیلی کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

واقعہ کی ایف آئی آر درج، ملزم کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 02, 2024
واقعہ کی ایف آئی آر درج، ملزم کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس (فوٹو: فائل)

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بُک کرنے والی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اپنایا کہ اِن ڈرائیو ایپ سے گاڑی کروائی اور سہیلی کے گھر کراچی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اُتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور گھر میں گھس گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودگی میں ڈرئیوار نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں میرے والدین بھی وہاں آگئے جنہوں نے اُسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تاکہ میری عزت کا معاملہ خراب نہ ہو۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |