پیرس اولمپکس پاکستانی فائقہ ریاض خواتین کی 100 میٹر کی دوڑ مقابلوں سے باہر


قومی ریکارڈ قائم کرنے والی اتھلیٹ عالمی ایونٹ میں اپنی دھاک نہ بٹھاسکیں (فوٹو: فائل)
عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئین 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں۔
قومی ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں 11.70 سیکنڈز کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے والی فائقہ ریاض مقابلے میں شریک 9 ایتھلیٹ میں سے چھٹے نمبر پر رہیں، انہوں نے فاصلہ 12.49 سیکنڈز میں طے کیا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس، ناکامی کے باوجود پاکستانی سوئمرزکے بلند حوصلے
قبل ازیں اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز جہاں آرا نبی اور احمد درانی بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دیکھا سکے تھے۔