اپوزیشن کی حکمت عملی کمزور بنانے کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اہم ٹاسک مل گیا

چوہدری نثار پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی ،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کریں گے، ذرائع


عامر خان July 03, 2014
دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف ،ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا،ذرائع فوٹو: اے پی پی/فائل

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے وفاق اور پنجاب میں پارٹی کی حکومتوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی جدوجہد کو سیاسی حکمت عملی کے تحت کمزور کرنے اور سیاسی ڈائیلاگ کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔

پارٹی قیادت نے چوہدری نثار علی خان کو ٹاسک دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس اہم سیاسی ہلچل کو سیاسی طریقے سے قابو میں لائیں۔ اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بعض حکومتی فیصلوں سے ناراض ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو تقریباً ایک ماہ کے عرصے سے حکومتی اور پارٹی امور سے غیر فعال ہوگئے تھے،ان سے گذشتہ تین دنوں سے پس پردہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،حکومتی سیاسی رابطہ کار اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے طویل مذاکرات کیے اور اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں انھیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا گیا۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور پارٹی قیادت ان کی سیاسی اور حکومتی خدمات کو سراہتی ہے اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔چوہدری نثار پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی ،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کریں گے ،جبکہ دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف ،ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |