اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات محموداچکزئی نے عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا وزیردفاع

بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں، خواجہ آصف


ویب ڈیسک August 02, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔


سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‏محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی کےمطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں گے۔ میں نے رات ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی صاحب یہ سوال آج قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا،ا ن کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں