اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دیدی

فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں یوریا کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے، سرکاری اعلامیہ


Business Reporter August 02, 2024
(فوٹو : فائل)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی دے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز کی منظوری دی۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں یوریا کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے، فیصلہ فصل کے موسم کے دوران کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو بھی یقینی بنائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں