رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’انیمل‘ میں کام کرنے کی خواہش تھی عمران ہاشمی
ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ ایک الگ طرح کی فلم بنائی ہے، اداکار
بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم 'انیمل' کا حصہ بنتے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ ایک الگ طرح کی فلم بنائی ہے۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے 'انیمل' کو بہت انجوائے کیا اور اور انہیں خوشی ہوتی اگر وہ اس فلم میں سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ہوتے۔
اداکار نے فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو بہت شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے کردار کیلئے پرفیکٹ انتخاب تھے۔
یہ بھی پڑھیں : خوبصورت دکھنے کیلئے کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، عمران ہاشمی
یاد رہے کہ رنبیر کپور کی ایکشن فلم نے اپنے پرتشدد اور نازیبا مناظر کی وجہ سے بہت تنازع کھڑا کیا جبکہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی۔