کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین گھنٹوں میں دو شہری جاں بحق
کراچی میں رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 84 شہری جان کھو بیٹھے ہیں
اورنگی ٹاؤن پاور ہاؤس کے قریب گیس سلینڈر کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، شہر مین ڈکیتی مزاحمت پر تین گھنٹوں کے دوران دو شہری جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 13 پاور ہاؤس کے قریب گیس سلینڈر کی دکان میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔
ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق شہری کی شناخت 55 سالہ عابد حسین ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی اور 40 سالہ یوسف ولد گوہر محمد شدید زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مسلح ملزمان کی واردات کی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دکان دار اور دکان میں موجود افراد نے مزاحمت کی جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے اور فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جمعے کو تین گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ہلاکت ہے، اس سے قبل نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے دو لاکھ روپے چھین لیے تھے اور اس دوران مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کردی جس کے سبب مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر کراچی میں اب تک 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔