خیبرپختونخوا اسمبلی سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے، خیبر پختون خوا اسمبلی


ویب ڈیسک August 02, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی نے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام خان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے، قران پاک میں تحریف کی اجازت دے کر اسے جائز قرار دیا ہے۔

qadiyani against latter in KP Assembly

متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت بھی دے دی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ امت مسلمہ میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

دریں اثنا ایوان نے اسمعٰیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی سے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی گئی۔

یہ قرارداد جے یو آئی کی رکن ریحانہ اسماعیل نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں