خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبائی موٹروہیکلزترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

ٹریفک پولیس جرمانوں میں سے10فیصد سے ویلفیئرفنڈ قائم کیا جائےگا،ایک فیصدگزیٹڈ آفیسراور12فیصد ٹکٹنگ آفیسرکو دیا جائے گا


ویب ڈیسک August 02, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبائی موٹروہیکلز ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل وزیرقانون افتاب عالم نے پیش کیا جس کے تحت ٹریفک پولیس جرمانوں میں سے 10 فیصد سے ویلفیئرفنڈ قائم کیا جائے گا۔

نئے ترمیمی مسودے کے تحت جرمانوں میں سے ایک فیصد گزیٹڈ آفیسراور 12 فیصد ٹکٹنگ آفیسر کو دیا جائے گا جبکہ ٹریفک جرمانوں میں سے 22 فیصد ٹریفک بیٹ عملے اور 5 فیصد بہترین کارکردگی والوں کو دیا جائے گا۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا اسمبلی میں زکوٰۃ وعشر بل 2024 میں دوبارہ ترامیم کر کے اگلی نشست تک ملتوی کردیا گیا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی ملازمین بل واپس کردیا گیا، اسمبلی سلیکٹ کمیٹی نے بل پر اعتراض کیا تھا۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ بل پر وزات قانون نے رائے دی، بل کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں