بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران ملزم مظہراقبال کوگرفتارکر لیا


ویب ڈیسک August 02, 2024
ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا،پولیس:فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 8 سال سے 5 مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران ملزم مظہراقبال کوگرفتارکر لیا جو گزشتہ 8 سال سے 5 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی ریڈ بک میں شامل تھا۔

ملزم نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے لاکھوں روپے بٹورے تھے اور اس کے خلاف سال 2016اور2017میں مقدمات درج کیے گئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں