سندھ میں موٹروہیکل ٹیکس اب ایزی پیسہ اورجاز کیش کے ذریعےجمع کروایا جاسکے گا

محکمہ ایکسائز کا موٹر وہیکل ونگ کیش جمع کرنے کے بجائے صرف پی ایس آئی ڈی جاری کرے گا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک August 02, 2024
نوٹیفکیشن کا اطلاق 5 اگست 2024 سے ہوگا

حکومت سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے ٹیکس آن لائن جمع کروانے کی سہولت کا آغاز کردیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے سالانہ ٹیکسز اب آن لائن جمع ہوں گے اور شہری اب بینک کے ساتھ ساتھ ایزی پیسہ اور جاز کیش سے بھی ٹیکس جمع کرواسکیں گے۔

محکمہ ایکسائز کا موٹر وہیکل ونگ کیش جمع کرنے کے بجائے صرف پی ایس آئی ڈی جاری کرے گا، نوٹیفکیشن کا اطلاق 5 اگست 2024 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں