کے پی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف گندی زبان استعمال کرنے پر ہنگامہ آرائی

صوبائی وزیر ملک لیاقت نے کہا کہ اقبال وزیر جب تک معافی نہیں مانگتے ایوان نہیں چلے گا


ویب ڈیسک August 02, 2024
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے رکن کی بات پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی—فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا(کے پی) کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی کے بعد ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔


خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے رکن اقبال وزیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق گندی زبان کا استعمال کیا، جس پر حکومتی اراکین نے شور شرابا شروع کیا اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اقبال وزیر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کی تھی، جس پر حکومتی اراکین غصہ ہوئے اور دونوں اطراف سے اسمبلی کے فلور پر گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شروع میں حکومتی رکن ملک لیاقت اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رکن اقبال وزیر کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔

صوبائی وزیر ملک لیاقت نے کہا کہ میرے لیڈر کو گالیاں دی ہیں جب تک وہ معافی نہیں مانگتے ایوان نہیں چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |