زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 16 پیسے کی کمی سے 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئے


Ehtisham Mufti August 02, 2024
فوٹو: فائل

ورکرز ریمیٹنس انفلوز میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی توقعات کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

وزیر خزانہ کی جانب سے رواں ماہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے باضابطہ منظور ہونے کے بیان اور پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کی ممکنہ آمد جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 16 پیسے کی کمی سے 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 280روپے 41پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں