اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات

مری، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نوشہرہ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے


ویب ڈیسک August 02, 2024
محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے—فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں شدید بارش کی پیش گوئی کی اور برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق ہفتے کو سندھ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ 3 اور 4 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ملتان (ائرپورٹ 22، سٹی 18، لیہ21، اسلام آباد گولڑہ 20 اور بوکرا میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |