پیرس اولمپکس تاجک کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار

تاجکستان کے جوڈو کے کھلاڑی نورالی ایمومالی کا اسرائیلی حریف طوہربوتبل سے مقابلہ تھا


ویب ڈیسک August 02, 2024
(فوٹو: فائل)

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشت و بربریت کے خلاف احتجاج کی مثالیں کھیل کے میدانوں میں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ مثال پیرس اولمپکس جوڈو کے مقابلے کے دوران دیکھنے میں آئی۔

پیرس میں جاری اولمپکس کے دوران جوڈو کے مقابلے میں تاجکستان کے کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تاجکستان کے جوڈو کے کھلاڑی نورالی ایمومالی کا اسرائیلی حریف طوہربوتبل سے مقابلہ تھا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ شوٹنگ کے آلات استعمال کیے بغیر چاندی کا تمغہ جیت لیا

مقابلے کے اختتام پر روایتی طور پر کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں مگر تاجک کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا اور شہادت کی انگلی بلند کرتے ہوئے ' اللہ اکبر' کا نعرہ لگایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں