بلوچستان میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ رواں برس تعداد 11 ہوگئی

جھل مگسی میں 3 سالہ اور قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، انسداد پولیو لیبارٹری


ویب ڈیسک August 02, 2024
رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے—فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کا ایک،ایک کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق جھل مگسی میں 3 سالہ اور قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، جھل مگسی کے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی اور قلعہ عبداللہ میں متاثرہ ہوانے والے بچے میں 10 جون کو علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیو وائرس نے مزید 2 معصوم بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر دیا ہے، پولیو وائرس کا مسلسل خطرہ پاکستان کے لیے پریشان کن ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ حالیہ کیسز کے پیش نظر انسداد پولیو پروگرام صورت حال کا جامع جائزہ لے رہا ہے، وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں