لاہور کے علاقے لیاقت آباد سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک July 03, 2014
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. فوٹو؛ فائل

لیاقت آباد میں دھلے فلیٹ کے قریب سے 2 افراد کی رسیوں سے بندھی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دھلے فلیٹ کے قریب ایک گندے نالے سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو چند روز قبل قتل کر کے لاشیں رسیوں کی مدد سے ایک دوسرے سے باندھ کر بوری میں بند کر کے پھینک دی گئیں، دونوں افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، دونوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔