کون سچن ٹنڈولکر ماریا شراپوا کا لٹل ماسٹر کو پہچاننے سے صاف انکار

صحافیوں کے سوال پوچھنے پر ٹینس اسٹار نے ڈیوڈ بیکم کو پہنچان لیا لیکن سچن ٹنڈولکر کے بارے میں گومگوں کا شکار ہوگئیں


ویب ڈیسک July 03, 2014
سچن ٹنڈولکر کو پہنچاننے سے انکار پر صحافی تو حیران ہوئے ہی لیکن سچن ٹنڈولکر کے مداحوں کو بھی شدید مایوسی ہوئی۔ فوٹو؛فائل

لاہور:

دنیائے کرکٹ میں اپنی بیٹنگ کا جادو جگانے والے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر عالمی دنیا میں نام کمانے کے باوجود اب بھی بہت سوں کے لئے انجان ہیں۔ ایسا ہی اس وقت ہوا جب عالمی شہرت یافتہ روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا سے پوچھا گیا کہ سچن ٹنڈولکر کون ہیں تو انہوں نے پہنچاننے سے صاف انکار کردیا۔


ہوا کچھ ہوں کہ لندن میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران گرینڈ سلم چیمپئن اور ٹینس کوئین ماریا شراپوا سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ ایک کرکٹ اسٹار بھی ومبلڈن مقابلے دیکھنے آئے ہوئے ہیں تو ٹینس کوئین نے کرکٹ ماسٹر کو پہنچانے سے صاف انکار کردیا اور صحافیوں سے ہی سوال کر ڈالا کہ کون سچن ٹنڈولکر میں نہیں جانتی جس پر صحافی تو حیران ہوئے ہی لیکن سچن ٹنڈولکر کے مداحوں کو بھی مایوسی ہوئی۔


پریس کانفرنس کے دوران عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نے فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکم کی خوب تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں اور ان سے کئی مواقعوں پر بات ہوئی لیکن کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر کو وہ نہیں جانتیں۔


واضح رہے کہ ومبلڈن چیمپئن مقابلوں میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی شہرت یافتہ چہرے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ مقابلے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے اسپورٹس مین شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔